پولیس افسر نے اپنی ساتھی کو بڑے حادثے سے بچا لیا

پولیس افسر نے اپنی ساتھی کو بڑے حادثے سے بچا لیا

امریکہ میں پولیس افسر نے اپنی ساتھی کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے امریکی ریاست ورجینیا کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر نے کس طرح سے اپنی ساتھ اہلکار کو حادثے کی نظر ہونے سے بچایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر اپنی ساتھی اہلکار کے ساتھ سڑک کنارے کھڑا باتیں کر رہا تھا کہ ایک سفید رنگ کی بے قابو گاڑی آئی اور ساتھ کھڑی پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اس دوران پولیس اہلکار نے بے قابو گاڑی کو اپنی جانب آتے دیکھا تو اس نے اپنی ساتھی اہلکار کو پکڑ کر سڑک سے نیچے کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اگر پولیس اہلکار اپنی ساتھی کو کھینچ کر پیچھے نہیں ہٹاتا تو اس کا حادثے کا شکار ہونا یقینی تھا۔ حادثے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

جاری کردہ ویڈیو میں لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنے کمنٹس میں خاتون پولیس اہلکار کے بچ جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور پولیس اہلکار کی حاضر دماغی کو داد دی۔


متعلقہ خبریں