ڈینیئل کریگ کو واک آف فیم کا ستارہ مل گیا


جیمز بانڈ اسٹار ڈینیئل کریگ کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا

ڈینیئل کریگ  کو  اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز  کے ہفتے  میں  ہالی ووڈ واک آف فیم  کے ستارے سے نوازا گیا ۔ ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی2 ہزار 704 شخصیات  کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کے اداکار برطانوی رائل نیوی کے اعزازی کمانڈر منتخب

ڈینیئل کریگ 2006سے  جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کریگ صرف007 کا جاسوسی کردار ادا کرنے والے چوتھے اداکارہیں  جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ کریگ کا ستارہ راجرمور کے ساتھ رکھا  گیا ہے، جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے۔

ڈینیئل کریگ  کا کہنا ہے  کہ ہالی ووٖڈ واک آف فیم  کا ستارہ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کے ستارے کی نقاب کشائی سے پہلے ، کریگ نے کہا کہ “مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا ، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کے بغیر میں آج یہاں نہیں پہنچ سکتا تھا۔

ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نو ٹاٗم ٹوڈائی طویل انتظار  کے بعد کل  امریکہ میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا۔ نوٹائم ٹوڈائی کوناقدین کی جانب سے خوب تعریف ملی ہے۔ برطانیہ میں ریلیز کے بعد اسے اب تک کی  کامیاب ترین جیمز بانڈ فلم  کہا جا رہا ہے۔

ہالی وڈ کی ایک معروف شاہراہ پر 1958 سے نصب ان کانسی کے مخصوص ستاروں پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ہاتھوں کے نشانات ثبت کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمیز بانڈ کا 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس

اس واک آف فیم میں اداکاروں سمیت کئی موسیقاروں اور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ ان تمام افراد کے نام ہالی وڈ کی واک آف فیم نامی راہ گزر پر ہیں جو ہالی وڈ بلیوارڈ سے شروع ہوتی ہے اور وائن سٹریٹ پر ختم ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں