ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عیدمیلاد النبیﷺ19 اکتوبر کو ہوگی

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

فائل فوٹو


ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ19 اکتوبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ربیع الاول کے چاند کا اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عشرہ رحمت العالمین منانے کا فیصلہ

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہو جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

عشرہ رحمۃ للعالمین میں علماء کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا موثر عوامی آگہی دیں گے۔ بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائےگی۔

 


متعلقہ خبریں