وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی


وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کا دورہ ملتوی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی،ان  کی جگہ اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  پاکستان میں مصروفیات کے باعث ایکسپو 2020 میں شریک  نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں