حکومت کا3 تا 13ربیع الاول عشرہ رحمت العالمین منانے کا فیصلہ


وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمت العالمین منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہو جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عیدمیلاد النبیﷺ19 اکتوبر کو ہوگی

عشرہ رحمت العالمین میں علماء کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا موثر عوامی آگہی دیں گے۔ بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائےگی۔

پبلشرزعشرہ رحمت العالمین کے دوران سیرت کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔

پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں