شوکت ترین سے وزارت خزانہ واپس لینے کا فیصلہ


حکومت نے شوکت ترین سے وزارت خزانہ واپس لے کر انہیں مشیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔

آئین کے تحت وزیراعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔ شوکت ترین کو مشیر بنانے کے بعد مختلف اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین ای سی سی سمیت دیگر کابینہ کمیٹیوں کی صدارت کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپریل2021 میں وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ کی آئینی مدت اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت شوکت ترین کو کے پی سے سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم نے پارٹی کے سنیئر رہنماو ں سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے کسی سینیٹر کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کا کونسا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین سینٹر منتخب ہونے تک بطور مشیر خزانہ کام جاری رکھیں گے۔ سیینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں