مظفرآباد میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر کا افتتاح


مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی شہر مظفرآباد میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکروٹمنٹ سنٹر آزاد جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں کے جوانوں کی پاکستان نیوی میں شمولیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سنٹر کے قیام سے پاک بحریہ میں قومی یکجہتی اور علاقائی ہم آہنگی کومزید فروغ ملے گا۔

مہمان خصوصی نے خطاب کے دوران کہا کہ پاک بحریہ کی بھرتی ٹیمیں مزید تندہی سے کام کریں تاکہ مظفر آباد اور ملحقہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ نوجوان پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کریں۔

وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف اسٹاف (پرسنیل) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاک بحریہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں