برطانیہ نے پاکستان کو نئی سفری فہرست میں شامل کر لیا

برطانیہ نے پاکستان کو نئی سفری فہرست میں شامل کر لیا

لندن: برطانیہ نے دنیا کے 47 ممالک کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اعلان برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد اب برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں صرف 7 ممالک شامل رہ گئے ہیں۔

ہوشیار: پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

واضح رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو پاکستان کو اپنی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا تھا۔

برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جن 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا گیا ہے وہاں سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کو اب ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

اعلان کردہ 47 ممالک پیر سے برطانیہ کی جاری کردہ ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔

گرانٹ شاپس کے مطابق پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سمیت 37 ممالک سے آنے والوں کے ویکسینیٹڈ سرٹیفکیٹس قابل قبول ہوں گے۔

برطانیہ: پیٹرول کی قلت کے بعد ادویات کی ترسیل بھی متاثر

برطانوی سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا لیکن تمام مسافروں کے لیے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ایسٹرا زینیکا، فائزر، ماڈرنا اور جانسن ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ سے استثنیٰ ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گیارہ اکتوبر سے برطانیہ میں منظور شدہ چار ویکسینز (AstraZeneca/Pfizer/Moderna/Janssen) میں سے کسی ایک کی پاکستان میں مکمل طور پر ویکسین لگائے جانے پر آئی سولیشن ہونے یا پری ڈیپارچر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اسی ضمن میں برطانوی شہریوں کی واپسی کے قوانین بھی بدل گئے ہیں جن کے تحت مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ برطانوی شہریوں کو وطن واپس آنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

برطانیہ میں پیٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے فوج آ گئی

ویکسین نہ لینے والے برطانوی شہریوں کو سفر سے واپس آنے پر اب بھی آئی سولیشن میں رہنے کی ضرورت ہوگی خواہ وہ ملک ریڈ لسٹ میں شامل نہ بھی ہو۔


متعلقہ خبریں