کراچی: اسٹریٹ کرمنلز نے غریب سبزی فروش کو لوٹ لیا

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو: ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز نے اب غریب سبزی فروش کو بھی لوٹ لیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کورنگی میں پیش آیا ہے۔

کراچی: پی آئی بی میں ہوٹل پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے سبزی فروش کو لوٹنے کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزمان کا چہرہ نہایت واضح طور پر یکھا جا سکتا ہے۔

سبزی فروش سے ملزمان کی لوٹ مار کا واقعہ گزشتہ روز کورنگی میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے باقاعدہ پہلے گلی کا جائزہ لیا اور پھر سبزی فروش سے لوٹ مار کی۔

سبزی فروش کی جیب خالی کرنے والا ملزم جاتے ہوئے اس کی ٹوکری بھی ساتھ لے گیا۔ اس وقت ملزم ہتھیار سے لیس تھا۔

نارتھ کراچی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 2021 کے آٹھ ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کے 50 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال آٹھ ماہ کے دوران شہریوں سے 34 ہزار 181 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جب کہ شہریوں کو 14 ہزار 578 موبائل فونز اور ایک ہزار 268 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا ہے۔

خبردار کراچی والو، ڈیلوری بوائے کے روپ میں منشیات فروش

پولیس ریکارڈ کے مطابق شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کے واقعات کے دوران 54 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 458 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں