پاکستان میں کوروناسے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار 58 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید912 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار233 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45ہزار619کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کی بھی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار155،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار358، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار040، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار983، بلوچستان میں 33 ہزار040، آزاد کشمیر میں 34 ہزار316 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار341 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 757 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار474، خیبرپختونخوا 5 ہزار623، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں