پاکستان میں زلزلہ پر اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس

چین اور امریکہ کی سرد جنگ: ماضی سے مختلف اور زیادہ خطرناک ہو گی، اقوام متحدہ

پاکستان میں آنے والے زلزلہ پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستانی میں زلزلے کے نیتجے میں ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر غمزدہ ہوں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ  بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 3 بجکر 2 منٹ پر آیا۔ جس نے ہرنائی میں تباہی مچا دی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر اور مرکز ہرنائی کا علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہرنائی زلزلہ، وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات کا اظہار افسوس

زلزلے کے جھٹکے پشین، ہرنائی، سبی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور مسلم باغ سمیت صوبے بھر میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث کئی مکانات گر گئے جن کے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ زلزلے سے سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

زلزلے کے بعد بلوچستان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں