ماں کے لیے حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا


پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی ماں کی خدمت کرنے اور انہیں اپنا پورا وقت دینے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔

گلوکارہ کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں مداحوں کو حدیقہ کے اس فیصلےکے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا کہ حدیقہ اپنا پورا وقت اپنی والدہ کو دینا چاہتی ہیں، جس وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی کی ماں مشہور شاعرہ خاور کیانی ہیں، جن کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز ہے، پوسٹ کے ذریعے ان کی ماں کے لیے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

حدیقہ کیانی کی غیر موجودگی میں ان کی ٹیم سارے کام سنبھالے گی، جس میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہم ٹی وی پر آنے والا ان کے ڈرامہ سیریل ‘دوبارہ ‘ کی تشہیر بھی شامل ہے جو پہلے سے پلینڈ ہیں۔

اس سے پہلے حدیقہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ دعاؤں میں بہت طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

حدیقہ کیانی نے چند ماہ قبل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا جس میں ان کے مد مقابل نعمان اعجاز تھے۔

اب دوسرے پراجیکٹ میں حدیقہ بلال عباس کے ساتھ ڈرامے ‘دوبارہ ‘ میں نظر آئیں گی جو بہت جلد ہم نیٹ ورک پر ہی نشر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں