سارہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہوراداکارہ سارہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے انسٹا پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سنائی، انہوں نے لکھا کے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے پہلے دن اللہ نے انہیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

فلک نے پوسٹ میں بیٹی کے نام کا بھی اعلان کیا، دونوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘عالیانہ فلک’ رکھا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کی دعاوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بیٹی اور سارہ کے ہاتھوں کی تصویر بھی شئیر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

یاد رہے سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد سے سارہ اور فلک ہمیشہ سے اپنی محبت کی وجہ سے چرچوں میں رہے۔


متعلقہ خبریں