پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی کوکلئیر امپلانٹس اپریشن شروع


پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پہلی بار بچوں کی سماعت کی بحالی کیلئے کوکلئیرامپلانٹس اپریشن شروع کیے گئے ہیں۔

آپریشن کے ذریعے متاثرہ بچوں کی کان کے ساتھ جدید آلہ نصب کیا جاتا ہے اور وہ سننے کے قابل جاتے ہیں۔ ابتدائی طور پر تین بچوں کی مفت سرجریز کی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق علاج پربیس لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ بیت المال اور محکمہ صحت کی مدد زیادہ غریب خاندان اس علاج سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے اس آپریشن کے بعد قدرتی طور پر سماعت سے محروم بچے بھی آوازیں سننے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

سماعت سے محروم بچوں کی سرجری کی جاتی ہے اور ایک چھوٹا سا آلہ لگایا جاتا ہے۔

کوکلیئر کو کھوپڑی میں نصب کیاجاتا ہے۔ کوکلیئر نصب کرنے کے بعد بچے کی اسپیچ اور لینگویچ تھراپی کی جاتی ہے۔

اس آلے کو امپلانٹ کرنے کے 4 ہفتے بعد اس کا سوئچ آن کیاجاتا ہے۔ یہ آلہ (واٹرپروف) ہوتا ہے۔ کوکلیئر امپلانٹ دنیا کی انتہائی جدید ٹیکنالوجی ہے جو سننے اور بولنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں