پپو مافیا آریان کا دفاع کر رہے ہیں، کنگنا رناوت


بالی ووڈ کے کنگ خان اس بار اپنی کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹے کی وجہ سے خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔

گذشتہ اتوار کو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو  نارکوٹکس کنٹرول بورڈ  نے منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات کے تحت ایک پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد  شاہ رخ خان کے بیٹے کے کیس کی سماعت عدالت میں جاری ہے لیکن ابھی تک انہیں ضمانت بھی نہیں مل سکی۔

لیکن عدالت کے باہر سوشل میڈیا پر بھی ایک عدالت چل رہی ہے، جہاں کئی بالی ووڈ ستارے آریان خان کے حق میں سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک نام رہتک روشن کا بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)


رہتک روشن نے آریان خان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ پیارے آریان زندگی ایک عجیب سفر ہے،  کیونکہ اس میں غیر یقینی کا عنصر موجود ہے۔ اور اسی میں  آپ پر مشکلات بھی آتی ہیں، لیکن خدا مہربان ہے۔ وہ صرف اپنے سب سے مضبوط بندوں کو کڑے امتحان میں ڈالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

انہوں نے لکھا کہ یہی مشکلات  آپ کے اندر کا ہیرو جگانے کے کام آتے ہیں اور  اپنے آپ کو اس سے زیادہ متاثر نہ ہونے دینا۔

جس کے بعد کنگنا رناوت بھی میدان میں آگئیں اور بالی ووڈ اسٹارز کے دہرے معیار پر تنقید کی، کنگنا نے لکھا کہ اب تمام مافیا پپو آریان خان کے دفاع میں سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف باتیں کرنا غلط ہے جو کمزور پوزیشن میں ہو، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ کسی کو یہ محسوس کروانا کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا، مجرمانہ فعل ہے۔

کئی صارفین نے بھی بالی ووڈ اسٹار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر یہی حرکت کوئی اور کرتا ہے تو سب لوگ گالی دیں گے، اور بالی وڈ والا ہو تو ہر کوئی ساتھ دے گا۔


متعلقہ خبریں