خوشخبری آ گئی، نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ری شیڈول، بورڈز کے آپس میں رابطے

نیوزی لینڈ کا پی سی بی سے رابطہ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ ری شیڈول کرنے کی تصدیق کر دی۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق کیوی  بورڈ  پاکستان  کادورہ ری شیڈول کرنے  کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ساتھ رابطے میں ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ  بات چیت کررہے ہیں۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز دورے کی نئی تاریخ کا باہمی مشاورت سے اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ پاکستان کا دورہ ری شیڈول کر رہا ہے، رمیز راجہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلی جانی تھی تاہم نیوزی لینڈ نے میچ سے کچھ لمحے قبل  سیکورٹی وجوہات کا بہانہ بنا  کر دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے بھی کہا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے خوشخبری آنے والی ہے۔


متعلقہ خبریں