چھپکلی کاٹنے سے کیا ہوتا ہے؟


گھروں کی چھتوں اور کونوں کدروں میں پائی جانے والی چھپکلیوں کو دیکھ کر تقریباً ہر دوسرا شخص ڈر جاتا ہے اور ان سے متعلق کافی تہمات بھی معاشرے میں پائی جاتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ چھپکلی بہت زہریلی ہوتی ہے جو کسی کو کاٹ لے تو یہ انسان کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

وائلڈ لائف ایکولوجسٹ ڈاکٹر وسیم احمد خان نے چھپکلیوں سے ان توہمات کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  گھریلو چھپکلیاں  بے ضرر ہوتی ہیں۔

6 فٹ لمبی چھپکلی نے اسٹور میں تباہی مچادی

انہوں نے بتایا کہ چھپکلی جسے انگریزی میں گیکو کہا جاتا ہے کے کاٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ یہ ایک بے ضرر جانور ہے جو کیڑے مکوڑوں کو کھاتا ہے۔

اے آر وائے نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر وسیم احمد خان نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانپ کر رکھا کریں کیونکہ چھپکلی کے جسم پر زہریلے مواد موجود ہوتے ہیں جو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے اکثر گھروں میں مختلف ٹوٹکے کئے جاتے ہیں جو کہ بے اثر ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں