ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت، سرفراز کا دل خوش، ساتھیوں کی جھپیاں


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ میں نام آنے پر سابق کپتان سرفراز احمد خوشی سے سرشار ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سندھ کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تھی۔

اس دوران گراؤنڈ کی بڑی اسکرین پر قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سرفراز احمد کا نام بھی شامل تھا۔

بڑی اسکرین پر اپنا نام دیکھ کر سرفراز احمد خوشی سے سرشار ہو گئے جب کہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں گلے لگا کر مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کر دی ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگ یا تھا۔


متعلقہ خبریں