حکومت بچانے میں مدد کریں، جام کمال: پانی سر سے گزر چکا، غفور حیدری

جام کمال پر اپوزیشن کے بعد باپ کا بھی اظہار عدم اعتماد

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنی حکومت بچانے کے لیے بھرپور طریقے سے متحرک ہیں اور انہوں نے بذات خود سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں۔ بلوچستان کے سیاسی بحران کے حوالے سے دیگر سیاسی قوتوں نے بھی اسلام آباد سے کوئٹہ تک بات چیت میں تیزی پیدا کردی ہے۔

 بلوچستان: ناراض صوبائی وزرا کے استعفے منظور

ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جام کمال نے ہنگامی طور پر آج جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی اور ان سے حکومت بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے واضح طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے کہا کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل وزیراعلیٰ بلوچستان کو جواب دینے کے بعد طے شدہ شیڈول کے تحت لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

واضح رہے کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان بھی شیڈول کے تحت لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات طے ہے جس میں مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی شرکت کرنی ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کے مسئلے کوحل کرنے کے لیے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، جان محمد جمالی اور صالح بھوتانی بھی اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

اکثریت خلاف ہوئی تو وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا، جام کمال

واضح رہے کہ گورنر بلوچستان نے تین ناراض صوبائی وزرا کی جانب سے جمع کرائے جانے والے استعفے منظور کرلیے ہیں جب کہ مشیران اور پارلیمانی سیکریٹریز کے استعفے واپس بھیج دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں