ناراض اراکین میرے قریب ہیں، استعفے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے: وزیراعلیٰ


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراض اراکین سب سے زیادہ میرے قریب ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن سمیت تمام اراکین کو فنڈز دیے ہیں۔ انہوں نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی بلیک میلنگ میں آکر عہدے سے استعفیٰ نہیں دوں گا۔

حکومت بچانے میں مدد کریں، جام کمال: پانی سر سے گزر چکا، غفور حیدری

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفے کے مطالبے کو بلیک میلنگ قراردیا۔ انہوں نے اپنا منصب بھی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن سمیت تمام اراکین کو فنڈز دیے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد کی خواہش کے فیصلے سے حکومت و اپوزیشن دونوں کا نقصان ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے ہیں اور اپنی کارکردگی سے ہم مطمئن بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانیکا امکان

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے 6 اکتوبر 2021 کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔


متعلقہ خبریں