تمام فریقوں پر مشتمل افغان حکومت کی حمایت کرتے ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، تمام فریقوں پر مشتمل افغان حکومت کی  حمایت کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان خطہ اور افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کرنےکے لیے پرعزم ہے۔

امریکی وفد کی پاکستان آمد پر جسمانی تلاشی سے روک دیا گیا

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی اور کثیر الجہتی تعلقات کے لیے بات چیت جاری رہنی چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وینڈی شرمین نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے غیر ملکیوں کے انخلا میں تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں