سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دینے سے متعلق پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ شہریوں سے دن دیہاڑے لوٹ مار ہونے لگی ہے اور دیگر خطرناک جرائم کا گراف بھی بڑھنے لگا ہے۔

اسلام آباد:سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ

ہم نیوز کے مطابق سیکٹر آئی نائن میں مسلح موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے دن دیہاڑے شہری اسد سے 50 لاکھ روپے لوٹ لیے اور باآسانی فرار ہو گئے۔

واردات کے متعلق متاثرہ شہری اسد نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وہ بینک سے درکار رقم نکلوانے کے لیے آئی ٹین کی برانچ میں گئے تو انہیں بینک کے عملے نے آئی نائن کی برانچ میں یہ کہہ کر بھیج دیا کہ ان کی مطلوبہ رقم اس وقت برانچ میں نہیں ہے۔

ہم نیوز سے بات چیت کے دوران زار و قطار روتے ہوئے متاثرہ شہری اسد نے بتایا کہ وہ بینک عملے کی ہدایت پر متعلقہ برانچ گئے اور جیسے ہی رقم کے ہمراہ باہر نکلے تو انہیں مسلح ڈاکوؤں نے دبوچ لیا۔ جس وقت ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اس وقت ساڑھے 12 بجے دوپہر کا وقت تھا۔

اسلام آباد:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، میٹرو سٹیشن کے باہر فائرنگ سے تین زخمی

اسد نامی شہری کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے ان کا آئی ٹین سے آئی نائن تک باقاعدہ تعاقب کیا تھا۔ یہاں ملین ڈالرز کا سوال یہ بھی ہے کہ مسلح ڈاکوؤں کو یہ کیسے علم ہوا کہ برانچ سے نکلنے والے کسی بھی صارف کے پاس ایک خطیر رقم موجود ہے؟

افسوسناک امر ہے کہ اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دینے والی پولیس کے متعلقہ اہلکار ڈکیتی کی اطلاع ملنے کے نصف گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچے اور گھنٹوں کی تاخیر سے واقعہ کی ایف آئی آر درج کی۔

اسلام آباد: آئیسکو، جعلی میٹرز لگانے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی اے متحرک

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مسلح ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں