سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں میں مسافروں کو مشروبات اور کھانے کی سہولتیں فراہم نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے  نے ڈومیسٹلک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی اوراین سی او سی کے جاری کردہ احکامات پر عمل نہ کیے جانے کی شکایات مسافروں کی جانب سے ملنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانا لازمی فراہم کیا جائے۔

ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے یکم اکتوبر سے تمام اندرون ملک پروازوں میں کھانے کی سروسز دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

چین کے جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں

سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

مسافروں کی جانب سے شکایات ملنے پر سی اے اے حکام نے ڈومیسٹک پروازوں میں کھانا فراہمی سے متعلق عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

پاکستان آنے والوں کیلیے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا، سی اے اے

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے حکام نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ تمام ایئرلائنز 12 اکتوبر تک دیے گئے  احکامات پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔


متعلقہ خبریں