گیدڑ کی طرح بچے کو کیوں پکڑتے ہو؟ راکھی ساونت آریان خان کے حق میں بول پڑیں


 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)


بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت بھی منشیات کیس میں گرفتار کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حق میں بول پڑی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں بہت اداس ہوں، اور دعا کرتی ہوں کہ آریان کو جلد از جلد ضمانت مل جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شیر ہو تو شیر کا شکار کرو، گیدڑ کی طرح بچے کو کیوں پکڑتے ہو؟

پاپا سے ملاقات کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے، آریان خان

انہوں نے کہا کہ میں بہت افسوس سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بھارت میں بہت سارے بچے کچرے کے ڈھیر میں نشہ کر کے پڑے ہوتے ہیں انہیں تو کوئی نہیں پوچھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں باپ کے بچے چھن جاتے ہیں اور پھر ان کی لاشیں کچروں کے ڈھیر میں ملتی ہیں، ان منشیات فروشوں کو کیوں کوئی نہیں پکڑتا۔

انہوں نے کہا کہ آریان تو بحری جہاز میں صرف تفریح کے لیے گیا تھا اور اسے پکڑ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں