وزیرستان: 8 سالہ جمناسٹک پلیئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا


خیبرپختوخوا کے ضلع وزیرستان کے 8 سالہ جمناسٹک پلیئر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

ہم نیوز کے مطابق جاسم نے 30 سیکنڈ میں 27 کپ اپس کرکےریکارڈ اپنے نام کیا ہے جب کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔

اس ضمن میں عالمی ریکارڈیافتہ عرفان محسود نے کہا ہے کہ ورلڈ لیول پر سب سے پہلے یہ ریکارڈ جاسم بنایا ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتا ہوں، حکومت کی سرپرستی نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔


متعلقہ خبریں