مارٹن گپٹل دورہ پاکستان کی منسوخی  پر اب تک مایوس


  کیوی بلے باز مارٹن گپٹل دورہ پاکستان  کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دورہ پاکستان کا منسوخ ہونا کر کسی کے لیے مایوس کن تھا۔ امید ہے جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔

مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان میں اچھی گیم کے لیے پر امید تھے لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہ ہوسکا۔ پاکستان میں ہر کوئی کرکٹ کی واپسی کی امید کر رہا تھا امید ہے پاکستان میں جلد کرکٹ لوٹ آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت، سرفراز کا دل خوش، ساتھیوں کی جھپیاں

مارٹن گپٹل نے ورچوئل میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یو اے ای کے گراونڈز  میں پاکستان سخت ٹیم ثابت ہو گی ۔ پاکستان سے مقابلے کے لیے بھر پور تیاری کر رہے ہیں۔  ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کر نا ہوگا۔ نیوزی لینڈ  ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ پاکستان کے ساتھ چھبیس اکتوبر کو کھیلے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے17 ستمبر کو  پہلے ون ڈے سے قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر  پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کر دیا تھا۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  آٗئی پی ایل کے بعد پچز استعمال شدہ لگ رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لو اسکورنگ ہونے کی امید ہے۔  ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔


متعلقہ خبریں