موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ ماننے والوں کی گوگل پر آمدن پر پابندی


 موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ ماننے والے اب گو گل پر اشتہارات کے ذریعے کمائی نہیں کر سکیں گے۔

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی حقیقت سے انکار کرنے والے افراد کی اشتہارات کے ذریعے ہونے والی آمدنی کو اگلے ماہ سے روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل کے مطابق ایسی تمام یوٹیوب ویڈیوز اور دیگر مواد، جن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجوہات کے بارے میں حقائق سے متضاد موقف موجود ہیں، ان پر اشتہارات نہیں لگائے جائیں گے۔

کمپنی کا یہ اقدام واضح طور پر ان تمام اشتہارات کی ممانعت کرے گا جو “آب و ہوا کی تبدیلی کے وجود اور وجوہات کے ارد گرد قائم شدہ سائنسی اتفاق رائے” سے متصادم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ مت کریں

اس امریکی کمپنی نے یہ پابندیاں کلائمیٹ چینج سے متعلق اپنی پائیدار کوششوں کے تناظر میں عائد کی ہیں۔ ڈیجیٹل رائٹس کی مختلف تنظیموں نے گوگل سرچ انجن کے اس اقدام کو ایک اہم فیصلہ قرار دیا ہے۔

گوگل کمپنی نے کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران جعلی طبی علاج اور اینٹی ویکسین کی وکالت کے حوالے سے اپنے اشتہارات اور منیٹائزیشن پالیسیوں کو اپ ڈیٹ  کیا ہے

کمپنی پہلے ہی حساس موضوعات بشمول آتشیں اسلحے اور افسوسناک واقعات کے ساتھ اشتہارات دکھانے پر پابندی عائد کرچکی ہے ۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے انکار کواس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا ، ہم آب و ہوا سے متعلق دیگر موضوعات آب و ہوا کی پالیسی پر عوامی مباحثے ، موسمیاتی تبدیلی کے مختلف اثرات ، نئی تحقیق سمیت  دیگر موضاعات پر اشتہارات اور منیٹائزیشن کی اجازت دیتے رہیں گے


متعلقہ خبریں