رنبیر اور رتھک کو رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ ملیں گے


 بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور رتھک روشن کو رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ ملیں گے

رام اور راون  بھارت کی فلموں اور ثقافت کے اہم کردار ہیں اور ان پر کئی فلمیں بنائی گئیں ہیں۔اب نتیش تیواری رامائن کے نئے ورژن کی ہدایت کاری کے لیے تیار ہیں۔ مدھو مانتینا فلم کو پروڈیوس کریں گی۔

رامائن پر تین فلموں کی سیریز 750 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جائے گی۔

رتھک اور رنبیر دونوں کو75 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔  جو بالترتیب راون اور رام کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ کشمیر کی خوبصورتی میں کھو گئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق باقی کا بجٹ رامائن فلم کے نئے شاہ کار کو نئے انداز میں بنانے میں  لگے گا ۔ اور اس بار فلم کو جس انداز سے بنایا جارہا اس سے پہلے کبھی کسی رامائن فلم کو ایسے نہیں بنایا گیا

فلم کے لیے رام اور راون کو تو کاسٹ کر لیا گیا ہے لیکن ابھی تک سیتا کے کردار کے لیے کسی اداکارہ کو فائنل نہیں کیا گیا ہے

 


متعلقہ خبریں