’’ واپسی کا کوئی راستہ نہیں‘‘ بلوچستان کے ناراض ارکان مائنس ون پر متفق


بلوچستان کے ناراض ارکان مائنس ون فارمولے پر متفق ہو گئے،کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ  جام کمال کے استعفے تک واپسی کا کوئی راستہ ممکن نہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کے ناراض اراکین کا سعید احمد ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسپیکر قدوس بزنجو ، جان محمد جمالی ، سردار صالح بھوتانی اورپارٹی کے سیکریٹری جنرل منظور احمد کاکڑ  اور تمام ناراض ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناراض ارکان نے مائنس ون فارمولے پر اتفاق کرتے ہوئے  کہا کہ گورنر بلوچستان اسمبلی اجلاس بلا کر وزیر اعلیٰ  کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہیں ۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال اکثریت کھو بیٹھے ہیں، انہیں 40 ارکان کی حمایت حاصل تھی، استعفوں کے بعد جام کمال کے پاس اکثریت ختم ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں