ناراض دوست بات سمجھیں، جام کمال، صوبہ چلانا آپ کے بس میں نہیں، اپوزیشن


وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ناراض دوست جلد میری بات سمجھ جائیں گے اور دوبارہ حمایت کا اعلان  کریں گے، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کہتے ہیں کہ صوبہ چلانا جام کمال کے بس کی بات نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ  اتحادی اور پارٹی ارکان نے ہمیشہ  ان کی عزت کی ہے،اتحادیوں اور پارٹی رہنماوں کی ان کے ساتھ حمایت بھی ہمیشہ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔امید ہے باقی پارٹی کے دوست جلد میری بات سمجھ جائیں گے۔

دوسری طرف بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن  لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ احتجاج کےدوران  ان کے ساتھیوں پربکتربندگاڑیاں چڑھائی گئیں۔

جام کمال اب وزیراعلیٰ کہلانےکےقابل نہیں،انہوں نےخوداعتراف کیاان کےپاس اکثریت نہیں،ان کےپاس ان کےاپنے10ارکان کےاستعفےموجودہیں۔

24اپوزیشن اور 10حکومتی ارکان کےاستعفوں سے34ارکان ہوگئے ہیں، جام کمال کےکسی بھی حکم پرعمل کرناغیرآئینی ہوگا۔

گورنربلوچستان آئینی ذمہ داری پوری کرکےبحران ختم کریں،گورنرکل اسمبلی اجلاس بلاکرجام کمال کواعتمادکاووٹ لینےکا کہیں اور جام کمال اخلاقی جرات کامظاہرہ کرکےاستعفیٰ دےدیں۔

نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، وقت گزر چکا ہے، وزیر اعلیٰ کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے،اب مزید انتظار نہیں کر سکتے،عدم اعتماد ضرور ہوگا

اپوزیشن رہنما ثنا بلوچ نے کہاکہ وزیراعلیٰ آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،اسی بحران کو کون سے قوتیں ختم نہیں ہونے دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں