چھوٹی پینٹنگ پلیٹ 29کروڑ روپے میں نیلام


اسکاٹ لینڈ میں ایک پرانے گھر کے دراز سے ملنی والی قدیم پیٹنگ پلیٹ عالمی ریکارڈ قیمت 17 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی

مائیولیکا نامی اس اطالوی ڈش کی نیلامی کا تخمینہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر سے  ایک لاکھ 63ہزار ڈالر تک لگایا گیا تھا

جب آن لائن نیلامی شروع ہوئی تو نوادرات کے ایک نامعلوم شائق نے یہ تصویر 17 لاکھ 21 ہزار ڈالر (29 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید لی۔

اسکاٹ لینڈ کے ایک قدیم دیہاتی گھر سے ملنےوالی چند اشیا میں شامل یہ پلیٹ مکان کی ایک دراز میں رکھی گئی  تھی جو شاید پچھلے دو سو سال سے یونہی بند پڑی تھی

مٹی کی اس چھوٹی سی پلیٹ پرایک خوبصورت تصویر بنی ہوئی بظاہر یہ ایک عام سا مصوری کا فن پارہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رسے پر چلنے، اسکیٹنگ کرنے اور اڑنے والا روبوٹ تیار

پینٹنگ کا بغور جائزہ لینے کے بعد ماہرین کو پتا چلا کہ یہ کوئی عام پلیٹ نہیں بلکہ بائبل کے قصوں کو مٹی کی پلیٹوں پر تصویری شکل دینے والے مشہور اطالوی مصور نکولا ڈا اربینو کا بنایا ہوا شاہکار ہے۔

نکولا ڈا اربینو 16 ویں صدی کے اوائل میں مائیولیکا سجاوٹ (ایک پینٹڈ منظر جو پوری سطح پر محیط ہے) کے اسٹریٹو سٹائل کا ماسٹر سمجھا جاتا تھا اور اسے “مائولیکا پینٹنگ کا رافیل” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فن پارہ 1520 سے1523 کے درمیان بنائی گئی ہے جو کہ ایک نایاب شاہکار فن پارہ ہے

سی این این کے مطابق ، سکاٹش بارڈرز کے لووڈ ہاؤس سے نیلام ہونے والی 400 اشیاء میں سے ، نیلام گھر کے یورپی سیرامکس ماہر نے پلیٹ کو “غیر معمولی معیار کا نایاب ٹکڑا” تسلیم کیا۔


متعلقہ خبریں