بہاولپور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا


جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپورمیں پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جماعت اسلامی کے  کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ساڑھے تین بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر قدیرخان کی قبر بھی فیصل مسجد کے احاطے میں تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے دو قبروں کا انتظام

وزیراعظم نے تمام وزرا اور کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کریں۔ قومی ہیرو کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ دفنایا جائے گا۔ آج کے دن تمام سرکاری عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم  سرنگوں رہے گا۔

جوائنٹ چیف آف سٹاف اور چاروں فورسز کے نمائندے جنازے میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور قائم مقام صدر بھی جنازے میں شرکت کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نیول، ائیر فورس اور ٹین کور کے افسران اس جنازہ میں شرکت کریں گے۔ عام عوام کو بھی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

کمشنر اسلام آباد، ایف سی اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔

 


متعلقہ خبریں