ڈینگی سے متاثرہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جان کی بازی ہار گیا

ڈینگی سے متاثرہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جان کی بازی ہار گیا

لاہور: ڈینگی کے وار مزید تیز ہو گئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جان کی بازی ہار گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان پہ قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کی صورتحال سنگین شکل اختیار کرنے لگی

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 26 سالہ نوجوان ظہیر اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ صحتیاب نہیں ہوسکا اور دار فانی سے کوچ کرگیا۔ مرحوم گلشن راوی کا رہائشی تھا۔

اسی حوالے سے ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 177 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ہوشیار: اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں ڈینگی پھیلنے لگا

ہم نیوز نے اس ضمن میں اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال میں اب تک ڈینگی  سے متاثرہ 29 سو 99 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں