ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خارجہ

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم نے بھارتی فوج کے جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور انسان انصاف اور طاقتور این آر او چاہتا ہے، وزیر اعظم

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن اولین ترجیح ہے اور افغانستان میں امن ہو گا تو خطے میں امن ہو گا جبکہ افغانستان میں قیام امن کی ہماری کوششوں کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا اور دیرپا امن کے لیے عالمی برادری کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ کورونا وبا نے دنیا کی طاقتور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے تاہم ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ ملک میں زرعی اور درآمدات کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں