پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ڈی جی ہیلتھ

dengue

لاہور: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈینگی سے متاثرہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جان کی بازی ہار گیا

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے ڈی جی ہیلتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی وزیرصحت اور سیکریٹری کی اس حوالے سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ہارون جہانگیر کے مطابق ڈینگی بخار کے ساتھ ساتھ جسم یا آنکھوں میں درد ڈینگی کی نمایاں علامات ہیں۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ لاروا تلفی ڈینگی کنٹرول میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کی صورتحال سنگین شکل اختیار کرنے لگی

انہوں ںے زور دے کر کہا کہ لارو تلفی میں شہری اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی کا علاج منظور شدہ گائیڈ لائن پر کرنا ضروری ہے۔

ہوشیار: اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں ڈینگی پھیلنے لگا

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر واضح طور پرکہا کہ پرائیوٹ کلینکس ڈینگی کے تمام مریضوں کی رپورٹ متعلقہ سرکاری ادارے کو کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین پر بھی کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں