استاد نے طالبہ کا نقاب اتروا دیا، والدہ کا عدالت جانے کا فیصلہ


ٹرینٹن: امریکی ریاست نیو جرسی میں استاد نے مسلم طالبہ کا نقاب اتروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوجرسی کے ایک اسکول میں پڑھنے والی طالبہ 7 سالہ سمعیہ نقاب کر کے اسکول گئی تو استاد نے بچی کا زبردستی نقاب اتروا دیا اور غصہ بھی کیا جس کی وجہ سے بچی خوفزدہ ہو گئی۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی دوسری کلاس میں پڑھتی ہے تاہم اسے پہلے کبھی بھی اس طرح کے حالات اور رویہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن پہلی دفعہ اس طرح کی صورتحال کے باعث وہ شدید خوفزدہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم سے ٹوئٹر صارف کی فرمائش

بچی کی والدہ نے اسکول کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی مسلمان کمیونٹی کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا۔

استاد کے اس رویے پر مقامی افراد میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد کے اس رویے کا بچی کے ذہن پر بہت برا اثر پڑے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں