سندھ: آج سے جامعات اور تعلیمی بورڈز کھل جائیں گے

سندھ: آج سے جامعات اور تعلیمی بورڈز کھل جائیں گے

کراچی: سندھ میں آج سے تمام جامعات اور تعلیمی بورڈز 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں گے۔

این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان صوبائی وزیر جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبے کی تمام نجی و سرکاری جامعات آج سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کے مطابق اس بات کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے جامعات میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

زلزلے سے متاثرہ اسکول 16 سال بعد بھی تعمیر نو کے منتظر

واضح رہے کہ آج سے اسکولوں کو بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں