پی ڈی ایم کا اہم اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی


حکومت مخالف جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا اہم سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی شروع ہوا تھا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھی۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے مشورہ دیا کہ آج کا اجلاس ملتوی کرنا چاہیے۔ ن لیگی قیادت نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور لیگی رہنما پرویز ملک کی وفات کے باعث ن لیگ نے سیاسی سرگرمیاں موخر کر رکھی ہیں۔

پی ڈی ایم کا آئندہ سربراہی اجلاس 18 اکتوبر دن تین بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نیب آرڈیننس، انتخابی اصلاحات اور مہنگائی پر تبادلہ کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں حکومت مخالف جلسوں، روڈ کارواں اور لانگ مارچ پر بھی بات چیت ہونی تھی۔


متعلقہ خبریں