ہیپی برتھ ڈے امیتابھ بچن


”جب تک بیٹھنے کو نہ کہا جائے، شرافت سے کھڑے رہو، یہ پولیس اسٹیشن ہے تمہارے باپ کا گھر نہیں”

یہ وہ الفاظ تھے جو امیتابھ بچن نے 1973 میں فلم زنجیر میں ادا کیے جو ساتھ ہی ان کی پہچان بن گئے، اور لوگ انہیں ‘angry young man’ کے طور پو جاننے اور پسند کرنے لگے۔

جس کے بعد امیتابھ بچن نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج اپنی 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

امیتابھ بچن 11 اکتوبر کو 1942 بھارتی شہر آلا باد میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1969 میں وائس نریٹر کی حیثیت سے کئیریر کا آغاز کیا۔

جبکہ 1970 کی شروع کی دہائی میں ہی وہ اپنے کام سے اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے فلم زنجیر، دیوار، شعلے سے شہرت حاصل کی۔

امیتاھ بچن نے 1988 میں فلم شہنشاہ میں شہنشاہ کا کردار ادا کیا اور بالی ووڈ میں ‘شہنشاہ’ کے نام سے ہی پکارے جانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی مہنگی گاڑی ضبط

5 دہائیوں سے فلمی دنیا پر راج کرنے والے امیتابھ بچن اب تک 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، اور کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، جس میں لائیو ایچیو منٹ ایوارڈ بھی شامل ہے۔

امیتابھ بچن نے کیریئر کی بلندی پر ہی اپنی ساتھ اداکارہ جایا بچن سے شادی کر لی، جن سے ان کے دو بچے ابھیشک بچن اور شویتا بچن ہیں۔

امیتابھ بچن فلم میں اداکاری کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

امیتابھ بچن کی سالگرہ پر ان کے بیٹے ابھیشیک نے بھی ٹوئٹر پر اپنے والد کو وش کیا، ابھیشیک نے امیتابھ کو اپنا دوست، لیجنڈ اور ہیرو کہہ کر مخاطب کیا۔


متعلقہ خبریں