دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کی دھوم، 52 ارب کما لیے


دنیا کے سب سے بڑے جاسوس نے اپنی ذہانت سے دھوم مچا دی، فلم  “نو ٹائم ٹو ڈائےنے دنیا بھر میں سے 52 ارب سے زائد کا بزنس کرلیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی فلم کو 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جبکہ 29 ستمبر کو اس کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا۔

فلم کا پریمیئر رائل البرٹ ہال میں ہوا تھا جس میں شاہی خاندان کے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ گولڈن گاؤن پہنے شہزادی کیٹ میڈلٹن مرکز نگاہ رہیں.

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کے اداکار برطانوی رائل نیوی کے اعزازی کمانڈر منتخب

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا۔


رچرڈ میڈن، ٹام ہارڈی اور برجٹن کے سٹار ریگی جین پیج کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو ایم آئی سکس سروس کے لیے چنا جائے گا۔

ڈینیل کریگ کے بعد فلمی دنیا کو پہلا سیاہ فام جیمز بونڈ  ریگی جین پیج کے روپ میں ملنے کا امکان بھی بہت زیادہ ہے۔

مز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔

ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں


متعلقہ خبریں