اسلام آباد: مارگلہ ایونیو ماحولیاتی جائزے کے بغیر شروع کرنے کا انکشاف


اسلام آباد میں مارگلہ ایونیو ماحولیاتی جائزے کے بغیر شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہائیکورٹ نے ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ شہریوں نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ساتھ مارگلہ ایونیو کی تعمیر کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی(پاک ایپا) کا کہنا ہے کہ مارگلہ ایونیو کی تعمیر پہلے شروع کی اور ماحولیاتی منظوری کی درخواست بعد میں کی گئی۔

محکمہ وائلڈ لائف بورڈ کا عدالت میں کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے محافظ ہم ہیں، ہمیں کسی نے نہیں پوچھا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اگر ماحولیاتی منظوری نہ ہوئی تو مارگلہ ایونیو منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟

وکیل سی ڈی اے نے مؤقف اپنایا کہ مارگلہ ایونیو پیکج ون 2012 سے جاری ہے اور 50 فیصد کام مکمل ہوچکا۔مارگلہ ایونیو پیکج ون پر کوئی گھر ہے نہ ہی کوئی درخت۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ماحول پر کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے، صرف درخت ماحول نہیں، جنگلی حیات کا تحفظ، آلودگی، ہر چیز ماحول کے جائزے میں آتی ہے۔


متعلقہ خبریں