فین انڈسٹری کو درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ دیں، 3ہزار میگا واٹ بجلی بچائیں: شبلی فراز

آئندہ سال ٹیکس سونامی کے ذریعے ایک لاکھ ملازمتیں دیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ فین انڈسٹری کو درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ ملنے سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا باضابطہ افتتاح کردیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے یہ دعویٰ وفاقی وزارت توانائی اور تجارت کو لکھے گئے خطوط میں کیا ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے خطوط میں فین انڈسٹری کے لیے درکار کیے جانے والے خام مال  پر عائد کردہ ڈیوٹی میں چھوٹ مانگی ہے۔

وفاقی وزارت توانائی اور تجارت کو لکھے جانے والے خطوط میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فین انڈسٹری کو درآمد ڈیوٹی میں چھوٹ دینے سے 50 فیصد بجلی بچائی جا سکتی ہے۔

ایک پلیٹ حلوے کے لیے دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں، مل کر انجمن متاثرین بنا لیں، فواد چودھری

انہوں نے لکھا ہے کہ ٹیکسز اور درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے سے جو 3 ہزار میگاواٹ بجلی بچے گی وہ غازی بروتھا جیسے دو ڈیموں سے ملنے والی بجلی کے برابر ہو گی۔

وفاقی وزیر سنیٹر شبلی فرازنے خطوط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں 10 کروڑ کے قریب پنکھے ہیں جس 120 واٹ بجلی کھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے سے پنکھوں کے معیار میں بہتری آئے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے متنبہ کرتے ہوئے خطوط میں لکھا ہے کہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے باعث ملک میں غیر معیاری اور سستے سامان سے پنکھے بن رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا باضابطہ افتتاح کردیا

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پنکھوں میں استعمال ہونے والی اسٹیل شیٹ پر عائد کردہ ڈیوٹی بھی ختم کی جائے۔


متعلقہ خبریں