پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، جہانگیر ترین

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔

سیر بھی، گپ شپ بھی، جہانگیر ترین نے ارکان کو نتھیا گلی بلا لیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہروڑ پکہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام کام چھوڑ کر صرف مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کا کہا کہ احمد محمود میرے برادر نسبتی ہیں لہذا ان کے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ہیں۔

کہا گیاجہانگیر ترین کو چھوڑو یا عہدہ، میں مستعفی ہو گیا، عون چودھری

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے اور ہم سب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گا۔

پیٹرول سب سے سستا دیتے ہیں،مہنگائی سے عوام کی تکلیف کا احساس ہے،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ کوشش ہے کہ لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنڈز حکومت پنجاب نے دینے ہیں۔


متعلقہ خبریں