بلاول بھٹو ماموں بن گئے

بلاول بھٹو ماموں بن گئے

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔

بختاور بھٹو کا بلاول کو سالگرہ پر یادگار تحفہ

ہم نیوز کے مطابق بختاور بھٹو کے صاحبزادے کی پیدائش پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آفیشلی ماموں بن گئے ہیں۔

بختاور نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کیساتھ تصاویر جاری کر دی

بختاور بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمشیرہ  آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ آفیشیلی خالہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

بختاور نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کیساتھ تصاویر جاری کر دی

شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سب سے پہلے ٹوئٹر پر بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں