چینی کار جس نے برطانوی مارکیٹ کو پریشان کر دیا

چینی کار جس نے برطانوی مارکیٹ کو پریشان کر دیا

چین کی الیکٹرک کار ایم جی فائیو الیکٹرک اسٹیشن ویگن سب سے سستی الیکٹرک کار ہے جو برطانوی مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایم جی فائیو الیکٹرک اسٹیشن ویگن اپنی نئی لمبی رینج کے بڑے بیٹری پیک کے ساتھ فی کلومیٹر مارکیٹ میں دستیاب سب سے سستی الیکٹرک کار ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایم جی فائیو ایک چارج میں 400 کلو میٹر یا 250 میل کا سفر کر سکتی ہے جو ناقابل فہم لگتا ہے جبکہ ایکسیلیٹر پر ہاتھ ہلکا اور رفتار کم رکھ کر 514 کلومیٹر یا 320 میل تک کا سفر کیا جا سکتا ہے لیکن اگر کار کی رفتار تیز رکھی گئی ہے تو پھر یہ 240 کلو میٹر یا 150 میل تک ہی جا سکے گی۔

کار میں وہ تمام طرح کی سہولیات موجود ہیں جو کسی بھی نئی فیملی کار سے توقع کی جا سکتی ہے اور یہ سب کچھ 28 ہزار پونڈز یعنی تقریباً 65 لاکھ روپے میں دستیاب ہے جبکہ 7 سالہ کمپنی کی وارنٹی بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رسے پر چلنے، اسکیٹنگ کرنے اور اڑنے والا روبوٹ تیار

اس الیکٹرک کار میں ڈرائیور کا تجربہ بہت خوشگوار ہے۔ اس میں کی لیس انٹری ہے کیونکہ آپ اس کار کے پاس جائیں، اندر بیٹھیں، سیٹ بیلٹ لگائیں، اسٹارٹ بٹن دبائیں، آٹومیٹک گیئر کنٹرول کو موڑیں اور تقریبا خاموشی سے چل پڑیں۔ جہاں آپ جا رہے ہیں وہاں جانے کے لیے آپ کو استعمال میں آسان سیٹلائٹ نیویگیشن اور ماحول کنٹرول سسٹم، بضرورت کروز کنٹرول، ایمرجنسی خودکار بریکنگ، لین اسسٹ اور ریورسنگ کیمرہ ملتا ہے۔ برقی چمڑے کی نشستیں گرم اور آرام دہ ہیں اور اندر کافی جگہ ہے۔


متعلقہ خبریں