خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان

فائل فوٹو۔–


پشاور: خیبرپختونخوا کی پرائيويٹ اسکولز ريگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) نے خیبرپختونخوا کے نجی اسکولوں کے لیےموسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے ميدانی علاقوں ميں پرائمری اسکولز يکم جون سے 25 اگست تک بند رہيں گے۔ جب کہ پہاڑی علاقوں کے اسکولز کے لیے يکم جولائی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

پرائيويٹ اسکولز ريگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مڈل، ہائی اورہائير سيکنڈری اسکولوں کے طلبہ کو يکم جون سے 5 اگست تک چھٹياں ہوں گی۔

میدانی علاقوں کے اسکول 17 مئی سے 12 اگست تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں اسکولز يکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہيں گے۔

پنجاب میں بھی 17 مئی سے دس اگست  تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے مطابق چھٹیوں کے حکم نامے کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں ہو گا۔

سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 14 مئی سے 15 جولائی تک چھٹیوں کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں