شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی

آریان خان کیس سمیر وانکھیڑے سے واپس، دہلی یونٹ تفتیش کرے گا

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور ان کی درخواست ضمانت پر آج بھی سماعت نہ ہو سکی اور اب یہ سماعت بدھ کو ہو گی۔

ممبئی عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو منشیات کیس میں بدھ تک اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

آریان خان کے وکیل امیت دیسائی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی ضمانت کی درخواست پر بھی آج ہی سماعت کی جائے، آریان کے پاس سے کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار کی والدہ نے ریکھا کو چپل سے مارنے کی کوشش کی

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کر دیا تھا۔

عدالت نے 7 اکتوبر کو 23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی اور انہیں 7 ملزمان سمیت 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر ممئی کی آرتھر روڈ جیل بھیج دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں