مقبوضہ کشمیر: آپریشن کے دوران حملہ، افسر سمیت 5 فوجی ہلاک

مقبوضہ وادی کشمیر: بھارتی فوج کے میجر نے خود کشی کر لی

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں ایک حملے کے باعث ایک افسر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہ ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ وادی چنار کے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں مزید 2 کشمیری شہید

ہم نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ حسب معمول سرن کوٹ کے علاقے میں گھر گھر تلاشی لے رہی تھی۔ اس دوران پورے علاقے کا محاصرہ تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج پر ہونے والے حملے میں ایک جونیئر کمیشند آفیسر سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج پر کیے جانے والے حملے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے تاحال علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوج اور پولیس کی مزید کمک بھیجی گئی ہے جب کہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں