طالبان کیجانب سے 3 ارب روپے کی رقم مرکزی بینک میں جمع

طالبان کیجانب سے 3 ارب روپے کی رقم مرکزی بینک میں جمع

کابل: طالبان نے 3 ارب روپے کی رقم افغان مرکزی بینک میں جمع کرا دی۔

افغان طالبان ترجمان کے مطابق رقم وزارت خزانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے یہ پنجشیر، خوست، کابل اور لوگر سے سابق حکومتی عہدیداروں سے ضبط کی گئی تھی۔

طالبان کی جانب سے منتقل کی گئی رقم میں امریکی، یورپی، افغانی اور اماراتی کرنسی شامل ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق حکومتی اہلکاروں سے ضبط کیا گیا سونا افغانستان کے مرکزی بینک میں جمع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کا نائب گرفتار

دوسری جانب امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والی دو روزہ بات چیت میں دونوں ممالک نہ صرف رابطے اور گفت و شنید کا نیا باب کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں بلکہ امریکہ افغانستان کے لیے انسانی امداد پیش کرنے پر بھی آمادہ ہو گیا۔

امریکہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کی حیثیت سے طالبان کو سیاسی طور پہ ماننے کے لیے فی الوقت تیار نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں