ملکی معاملات آئین کے مطابق نہیں چل رہے، شاہد خاقان عباسی

اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل میں اختلاف نہیں، انکم ٹیکس بڑھایا جائے، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معاملات آئین کے مطابق نہیں چل رہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم حکومت کو شخصی طور پر چلا رہے ہیں۔ حساس معاملات کو پبلک میں نہیں لاناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے ملک کو نقصان ہوتا ہے اس لیے حکومت کو ادارے کے ساتھ مشاورت سے معاملات حل کرنے چاہیئیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم چاہیں تو انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات ملک کی ضرورت ہیں۔ ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ملکی معاملات آئین کے مطابق نہیں چل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی سیٹ پکی کرنے کیلئے مولانا ہر بار بکے، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں جبکہ گزشتہ 3 سال میں سی پیک کے تحت ایک بھی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔ پارلیمان کی طرح سی پیک مفلوج ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے زمانے میں اگر تجارتی خسارہ تھا تو اس وقت ترقیاتی کام تو ہو رہے تھے لیکن اس وقت ہم گندم اور چینی بھی امپورٹ کر رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔


متعلقہ خبریں